پاکستان کیلئے خطے میں سب سے کم 19فیصد ٹیرف پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہے‘جام کمال

منگل 12 اگست 2025 21:03

پاکستان کیلئے خطے میں سب سے کم 19فیصد ٹیرف پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے خطے میں سب سے کم 19فیصد ٹیرف پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہے‘یہ امریکی منڈیوں میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے‘برآمدات بڑھانے کیلئے منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت امریکی ٹیرف پراہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں امریکی ٹیرف میں کمی پر برآمد کنندگان اور صنعتکاروں سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں 30 سے زائد برآمد کنندگان اور صنعتکار شریک ہوئے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان نے امریکی ٹیرف 29 سے 19 فیصد کروایا۔خطے میں سب سے کم ٹیرف پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہے۔برآمد کنندگان نے حکومت کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

جام کمال نے کہا کہ یہ امریکی منڈیوں میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے‘برآمدات بڑھانے کیلئے منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوارہارون اخترخان نے بھی شرکت کی-ہارون اخترنے کہا کہ صنعت کو ہر ممکن سہولت دیں گے‘صنعتکاروں نے حکومت سے آسان پالیسی اور کم لاگت پیداوار کا مطالبہ کیا۔ وزیرتجارت نے کہا کہ برآمد کنندگان کی تجاویز وزیر اعظم کو بھیجی جائیں گی۔پاکستانی صنعتکاروں ک امریکی منڈی میں قدم مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے جام کمال نے کہاکہ برآمدات میں اضافہ ممکن ہے اگر مل کر کام کریں۔اجلاس کا مقصد ٹیرف کمی سے پیدا ہونے والے مواقع پر حکمت عملی بنانا تھا۔