نوشہرو فیروز،78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق منانے کے سلسلے میں ایک تقریب

منگل 12 اگست 2025 22:07

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) پاکستان کی 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق منانے کے سلسلے میں ایک تقریب آل پاکستان بلائینڈ ایسوسی ایشن نوشہروفیروز کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان تقریب کے مہمان خاص تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شہباز مظہر سہتو، ارباب علی اجن، صدر آل پاکستان بلائینڈ ایسوسی ایشن عبدالجبار خانزادہ، جنرل سیکریٹری محمد یونس جمالی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

تقریب میں بلائینڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کارکنان نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں اس تنظیم کو اتنا بہترین پروگرام منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے تمام شہری اور عوام اپنے ملک سے بھرپور محبت کرتے ہیں کیونکہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے بڑی جانی و مالی قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا۔\378