
خیبر پختونخوا پولیس بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال پولیس فورس ہے، اے آئی جی آپریشنز محمد علی بابا خیل کا تقریب سے خطاب
منگل 12 اگست 2025 22:40
(جاری ہے)
واضح رہے کہ آئی جی پی ذوالفقار حمید کی ہدایت پر پہلے شہدائے پولیس کے نام سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں ریجنل سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال اور بیڈمنٹن ( مرد و خواتین) کے مقابلے ہوئے۔ ان مقابلوں کی افتتاحی و اختتامی تقاریب میں پولیس شہداءکے اہل خانہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں صوبائی سطح پر انٹر ریجنل سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا پولیس کے ساتوں ریجنز کی ٹیموں نے حصہ لیا اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فٹ بال، والی بال اور بیڈمنٹن (مردوں) کے تمام فائنلز میں ملاکنڈ ریجن نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن ( خواتین) کا فائنل کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی ٹیم نے اپنے نام کیا۔ تمام تقریبات میں شہداءکے اہل خانہ نے بطور خاص شرکت کرکے اپنی موجودگی سے ان تقاریب کو چار چاند لگایا ۔ بیڈمنٹن ( خواتین) کے مقابلوں میں مردان ریجن، والی بال میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور او ر فٹ بال میں بنوں ریجن نے رنراپ ٹرافیاں جیتیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز محمد علی بابا خیل نے کہا کہ پولیس فورس کے جوانوں کو ہروقت انتہائی کٹھن اور مشکل فرائض کی وجہ سے شدید دباﺅ سے گزرنا پڑتا ہے ایسے میں کھیلوں کی صحت مند سرگرمیوں سے ان کو ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پی ذوالفقار حمید کی کوششوں سے پولیس فورس میں خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف نبردآزما پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ترقیوں اور انعامات کا سلسلہ بہت تیزی سے شروع کیا۔ ایڈیشنل آئی جی پی نے کہا کہ پولیس شہداءکی خدمات کے اعتراف میں شہداءپولیس سپورٹس مقابلوں کا انعقاد ایک اچھا قدم ہے اور اس کو آئندہ بھی جاری وساری رکھا جائیگا۔ایڈیشنل آئی جی پی نے کہا کہ پولیس اس معاشرے کا اہم جز ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح ان کی خدمات کا اعتراف سول سوسائٹی کی سطح پر بھی ہو۔ ایڈیشنل آئی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ بہترین ٹیم ورک سے اچھی پولیسنگ عمل میں آتی ہے اور پولیس کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنا کر پولیس فورس کی مجموعی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پی نے پہلا شہداءپولیس سپورٹس مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس اے آئی جی اسٹبلشمنٹ سونیا شمروز خان کی دن رات انتھک محنت اور کوششوں کی تعریف کی اور ان صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔قبل ازیں مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز محمد علی بابا خیل، ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز عباس احسن اور کمانڈنٹ ایلیٹ فورس محمد طاہر خان نے جیتنے والی ٹیموں اور رنرآپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ان میں ٹرافیاں اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈیوس کپ میں نمائندگی پر مایہ ناز کھلاڑیوں برکت اللہ، سافٹ بال میں متعدد میڈلز جیتنے پر سیدہ ثمرین ہاشمی اور قومی و بین الاقوامی سطح پر باڈی بلڈنگ میں شاندار کارکردگی پر اعجاز احمد کو خصوصی انعامات اور توصیفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کی مد میں 90 لاکھ روپے واجب الادا
-
بھارت ، ایم چناسوامی سٹیڈیم کی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی
-
قوم کو یوم آزادی مبارک،ملکی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں،اتھلیٹ ارشد ندیم
-
45 سالہ سابق امریکی ٹینس چیمپئن وینس ولیمز منفرد اعزاز پانے کے قریب
-
ایشیاء کپ 2025ء : ہربھجن سنگھ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی زہر اگلنا شروع کردیا
-
سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی منگنی ہوگئی
-
ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے 95ویں سیزن کا آغاز کل سے ہوگا
-
اعزاز الرحمن اور دانیال اعجاز نے ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیا
-
معروف بھارتی کرکٹر سے متعلق بڑا انکشاف، تحقیقات کے لیے طلب
-
ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،کوکوگف ،جیسمین پاؤلینی اور باربورا کریجیکووا چوتھے رائونڈ میں داخل
-
راشد خان نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
پاکستانی کرکٹرز نام کے سپر سٹار اور کام کے زیرو ہیں : باسط علی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.