وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈگورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے روزانہ کی بنیاد پر اچانک دورے جاری

منگل 12 اگست 2025 20:20

وزیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈگورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے روزانہ کی بنیاد پر علی الصبح اچانک دورے جاری ہیں۔ انہوں نے وزیر آباد کے تفصیلی دورہ کے موقع پر قومی شاہراہ (جی ٹی روڈ)، گکھڑ ، منصور والی گاؤں ، باب وزیر آباد مولانا ظفر علی خان چوک، چوہدری حامد ناصر پارک اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ کے دورے کیے۔

انہوں نے باب وزیرآباد مولانا ظفر علی خان چوک، جی ٹی روڈ کا دورہ کرتے ہوئے گرین بیلٹس، چوک کی تزئین وآرائش، پودوں، گھاس کی کانٹ چھانٹ اور روڈ کے دونوں اطراف صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پارکس اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے ضلعی انتظامیہ خصوصی اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔

(جاری ہے)

خوبصورتی میں اضافہ کیلئے مانومنٹس کی تزئین و آرائش کے لیے متعلقہ محکموں کو متحرک کیا گیا ہے۔

شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تمام وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پارکس میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی سروسز کی فراہمی میں بہتری یقینی بنانے کیلئے تحصیل وزیر آباد کے گائوں بھٹی منصور والی کا تفصیلی دورہ کیا اورستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہاتوں میں صفائی کی سروسز کی فراہمی، کوڑا کرکٹ کی کولیکشن، نالیوں کی ڈیسلٹنگ کے امور کا جائزہ لیا۔

راستوں کے اطراف کوڑے کے تمام چھوٹے بڑے پوائنٹس کلیئر کرنے اور باقاعدگی سے صفائی آپریشن کی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نوید احمدنے وزیر اعلیٰ ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال ( سول ہسپتال گوجرانوالہ ) کا اچانک دورہ کے موقع پر ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، فارمیسی، ڈائیلائسز یونٹ، کارڈیالوجی وارڈ سمت مختلف وارڈز کا تفصیلی معانئہ کیا، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی ، حکومتی ہدایات کے مطابق مفت ادویات کی دستیابی و فراہمی، صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔