وزیراعظم نے گوادر میں بجلی اور پانی بحران کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت

بدھ 13 اگست 2025 13:26

وزیراعظم نے گوادر میں بجلی اور پانی بحران کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر میں بجلی اور پانی بحران کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے گوادر کیلئے فوری خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی بنادی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں وزیراعلی بلوچستان، وزارت پلاننگ، بحری امور، توانائی کے وزرا اور سیکریٹریز شامل ہیں، کمیٹی مقررہ مدت میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی، گوادر کے بجلی اور پانی کے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے گا۔