نوشہرو فیروز،بلوچستان میں شہید ہونے والے فوجی جوان کی محراب پور میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی

بدھ 13 اگست 2025 15:21

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) بلوچستان میں شہید ہونے والے فوجی جوان اکرم آرائیں کی محراب پور میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان اکرم آرائیں کی نمازِ جنازہ محراب پور میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران، مقامی انتظامیہ، منتخب نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔شہید اکرم آرائیں کے پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے شامل ہیں۔ وہ گزشتہ روز بلوچستان میں سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔\378

متعلقہ عنوان :