نوشہرہ ورکاں، معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نوشہرہ ورکاں میں " وال آف آنر" کا افتتاح کیا گیا

بدھ 13 اگست 2025 15:21

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نوشہرہ ورکاں میں " وال آف آنر" کا افتتاح کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

79 ویں یوم آزادی کے سلوگن ( حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک ) نئی تعمیر ہونے والی ٌ وال آف آنر ٌ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ( اظہر قیوم ناہرہ، عرفان بشیر گجر)، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین کے ہمراہ کیا۔حصول آزادی اور تحفظ پاکستان کیلئے وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد نی شرکت کی، طلبا نے قومی پرچم تھامے ملی نغموں سے شرکاء کا لہو کو گرمایا۔\378