
خواتین یونیورسٹی ملتان میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات شروع
بدھ 13 اگست 2025 16:15
(جاری ہے)
آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے کادن ہے۔
پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، جو اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ افواجِ پاکستان کی یہ شاندار فتح اُمتِ مسلمہ کے لیے اتحاد، حوصلے اور قیادت کا پیغام ہے مسلح افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کا دن ہے۔ آپریشن 'بنیان مرصوص' میں افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور قوم کو فخر کا موقع فراہم کیا۔ ہم اپنے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ پوری قوم متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ہماری افواج ہماری طاقت ہیں اور ہم ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ رجسٹرار ڈاکٹر ملکہ رانی نے کہا کہ معرکہ حق کی تقریب ہماری قومی یکجہتی، ہماری اجتماعی ہمت اور کسی بھی خطرے کے خلاف ہماری مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں، اور اپنے مستقبل پر فخر کرتے ہیں۔ بعد ازاں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے معرکہ حق سپورٹس گالا کا افتتاح کیا مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں بیڈمنٹن ، کرکٹ، ریلے ریس،ٹیبل ٹینس،اوررسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔ جن میں طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کا مقصد نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی،اور صحت مندانہ تفریحی سر گرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تاکہ دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو۔تقریب میں خزانہ دار ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹرعدیلہ سعید ،اساتذہ ، انتظامی سٹاف اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ آج 14اگست کوصبح آٹھ بجے پرچم کشائی ہوگی یونیورسٹی سیکورٹی فورس گارڈ آف آنر پیش کرے گی۔ دعا کے بعد شجرکاری مہم کاآغاز کیا جائے گا،وائس چانسلر اورمہمان خصوصی کے خطاب کے بعد تمام ملازمین افسروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے اورکیک کاٹا جائے گا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹر ،میٹرک کے خراب نتائج پر سخت کارروائی ہوگی‘وزیر تعلیم کی تنبیہ
-
سرکاری اسکول فنڈز میں گھپلوں اور جعلی انرولمنٹ کا انکشاف
-
پنجاب میں سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھرتبدیل
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کا شیڈول جاری ،انعقاد 5 اکتوبر کو کیا جائیگا
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کی فیس میں 80 فیصد اضافے کے دعوؤں کی تردید ،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،پی ایم اینڈ ڈی سی
-
کیمبرج امتحانات 2025 لیک پرچوں کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی کو رپورٹ پیش
-
آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری اسکولوں میں ہوگا
-
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات وقت کا ضیاع قرار
-
میٹرک ٹیک کے بعد انٹرٹیک کا نصاب بھی متعارف کروانے کا فیصلہ
-
فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جا ئے گا
-
سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.