سامبا، انتظامیہ نے دو ماہ کے لیے رات کا کرفیو نافذ کر دیا

پابندی کا ورکنگ بائونڈری کے دو کلومیٹر کے اندر تمام علاقوں میں ہو گا

بدھ 13 اگست 2025 16:48

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے جموںخطے کے ضلع سامبا میں اگلے دو ماہ کے لیے رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایوشی سوڈن کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا ورکنگ بائونڈری کے دو کلومیٹر کے اندر تمام علاقوں میں ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ کرفیو کے نفاذ کا مقصد بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی کارروائیوں کو آسان بنانا ہے۔کرفیو رات 10بجے سے صبح 5بجے تک نافذ رہے گا۔ حکمنانے میں کہا گیا کہ صرف معقول وجوہات پر شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔