بھکر، جشن ازادی اور معرکہ حق کی فتح کے پرمسرت موقع پر 14 روزہ رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ بھرپور جوش و خروش سے جاری ہے

بدھ 13 اگست 2025 16:58

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) بھکر میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے پرمسرت موقع پر چودہ روزہ رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ بھرپور جوش وخروش سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےآج رات آٹھ بجے میوزیکل نائٹ پروگرام،لیزر شو اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ جمیل سٹیڈیم بھکر میں منعقد ہوگا،جبکہ جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت کل 14اگست صبح 7:30 بجے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔بعدازاں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالہ سے شجرکاری میگا ایونٹ دن 10 بجے 34A/TDA میں منعقد ہوگا ۔\378