چہلم امام حسینؓ پرفول پروف سکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

بدھ 13 اگست 2025 20:00

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی حکومت نے چہلم امام حسین کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کر دیا، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے احکام جاری کر دئیے گئے ہیں۔

پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں نے سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی چہلم میں سکیورٹ ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، فوج اورسول آرمڈ فورسز چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔