پاکستان عظیم نعمت، حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،امان پراچہ

پاکستان کی بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،نائب صدر ایف پی سی سی آئی

بدھ 13 اگست 2025 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)فیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدر محمدامان پراچہ نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میںکہا ہے کہ پاکستان اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،ایف پی سی سی آئی کا ہر ممبر یوم آزادی روایتی جوش وجذبہ کے ساتھ منارہا ہے اورپاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرقیادت نہ صرف جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا بلکہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند ہوا۔

امان پراچہ نے کہا کہ پاکستانی قوم ایماندار، بااخلاق اور متحد ہے، ہماری مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے بھی ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

امان پراچہ نے کہا کہ پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں پر ہمیں ناز ہے اوروہ ہمارا فخر ہیں،انہوںنے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کا دفاع کیا اور قوم کو سرخرو کیا۔انہوں نے کہا کہ78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر ہمیں مشترکہ طور پر یہ عہد کرنا چاہیئے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک محفوظ، خوشحال اور مستحکم پاکستان دینے کے لیے ہر ممکن قربانی دیں گے۔