ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی مظفرآباد کی ناک تلے بلندی ٹریول(حج وعمرہ ) کا شہریوں سے فراڈ کا بازار گرم

بدھ 13 اگست 2025 22:09

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی مظفرآباد کی ناک تلے بلندی ٹریول(حج وعمرہ ) کا شہریوں سے فراڈ کا بازار گرم ،جاوید نامی شخص کوسیاسی پارٹی سے فائدہ نہ ہوا تونوسر بازی پر اتر آیا، سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں کا فراڈ کرنے لگا، آئے روز بلندی ٹریول ساتھراہ جھگڑوں کا مرکز بن گیا ، پولیس اورذمہ ادارے خاموش تماشائی، ساتھراہ کے رہائشی طارق رشید نے صحافیوں کو بلندی ٹریولز کی جانب سے کی جانے والی نوسر بازی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بلندی ٹریولز ساتھراہ مظفرآباد کے انچارج جاوید مغل ولد عبدالجلیل ساکنہ حال ماکڑی نے ایک سال قبل سعودی عرب بھیجنے کا جھانسہ دیکرچار لاکھ ایڈوانس بٹورلئے اور ایک سال گزرنے کے بعد ایک جعلی ٹکٹ اور ویزہ تھمایا جو ایک عزیز نے بتایا کہ یہ ٹکٹ اور ویزہ جعلی ہیں جس پر سعودی عرب روانگی سے قبل بلندی ٹریولز سے رابطہ کیا تو انھوں نے ایگری منٹ کلیئر نہ ہونے کا موقف اختیار کیا جبکہ یہ نہیں بتایا کہ ٹکٹ اور ویزہ جعلی ہیں ، اگر میں بلندی ٹریول انتظامیہ سے سفر سے قبل رابطہ نہ کرتا تو مجھے اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا جاتا اور بلندی ٹریول کی تمام کارستانیاں سامنے آ سکتی تھیں جس کو در پردہ رکھنے کے لئے بلندی ٹریولز کے مالک جاوید احمد مغل نے مجھے روک کر اپنی دو نمبریوں کو بچایا ، تاہم اب بھی کئی شہری آئے روز بلندی ٹریول دفتر میں بیٹھی خواتین کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں جو میٹھی زبان سے آئے روز شہریوں کو جھانسہ دیکر لوٹنے میں مصروف ہیں ، اور ہر روز بلندی ٹریولز جھانسوں کی بدولت جھگڑوں کا مرکز بن گیا ہے طارق رشید نے بتایا کہ اس نے لوگوں سے قرض لیکر باہر جانے کی فیس دی اور باقی تین لاکھ سعودی عرب میں کاروبار کرکے ادا کرنے تھے چار لاکھ جو مختلف لوگوں سے قرض لیکرجاوید مغل کو دیئے ان لوگوں نے قرض کی واپسی کے لئے میرا جینا حرام کیا ہوا ہے میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میں مزدوری کرکے ان کا پیٹ پالوں یا پھر قرض اتاروں ، ایسے نوسر باز فراڈی کمپنیوں کو فی الفور سیل کر دینا چاہیے 6 ماہ قبل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو بلندی ٹریول کے مالک جاوید احمد مغل کی نوسر بازی کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دی جسے ایس ایس پی مظفرآباد کی جانب مارک کیا گیا اور تھانہ پولیس سٹی کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تاحال کوئی کاروائی نہیں ہوئی ، جاوید مغل جو کہ کمپنی کا مالک ہے وہ خود اسلام آباد میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے میرا اصل شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اس کے پاس ہے جو واپس نہیں کررہا ،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال اندیشہ ہے ، جو بھی شہری شکایات لیکر دفتر میں آتا ہے تو خواتین سے واسطہ پڑتا ہے اور لوگ دفتر میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنے سے بہتر کاروائی کے لئے متعلقہ اداروںسے رجوع کرتے ہیں تاہم ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جاوید مغل بااثر ہونے کا فائدہ اٹھا رہا ہے اور پولیس کا جاوید مغل کیخلاف کاروائی نہ کرنا یہ بھی سوالیہ نشان ہے ، طارق رشید نے آئی جی آزاد کشمیر اور ذمہ دار اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی ، ڈپٹی کمشنر دفتر کی ناک تلے ایسے دو نمبری اور جھانسہ سازی کا بازار گرم ہے اور کوئی بھی ذمہ دار کاروائی نہیں کررہا جس کے باعث آئے روزشہری بلندی ٹریولز کے فراڈ کا شکار ہورہے ہیں آئی جی پولیس آزادکشمیر اس اہم معاملہ پر فی الفور متعلقہ کمپنی اور فراڈیہ گروہ کے خلاف ایکشن لیں اورمیری لوٹی ہوئی رقم واپس دلوانے میں کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر بچوں سمیت خود کشی پر مجبورہونگا جس کی تمام تر ذمہ داری تمام ارباب اختیارکی ہوگی ۔