جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پنجاب یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کاآغاز

بدھ 13 اگست 2025 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان کے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی بوٹینیکل گارڈن اور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسزاور بوٹینیکل گارڈن میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا،جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف باٹنی پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد،پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر عرفان شیخ، اقامتی آفیسر دوئم ڈاکٹر نسیم احمد یاسین، مذہبی سکالرعبدالوہاب عطاری، فیکلٹی ممبران اور ملازمین نے شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اردگرد درخت لگائیں اور بہتر مستقبل کیلئے ان کی دیکھ بھال کریں۔