ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت سکولزاورکالجزگیمز کے حوالے سے اہم اجلاس

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سکولزاور کالجز گیمز کروائیں گے،ہزاروں کھلاڑی شریک ہوں گے

بدھ 13 اگست 2025 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت سکولزاورکالجزگیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن محمد علی ، ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ سپورٹس غزالہ کنول ،ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم اورڈائریکٹرسپورٹس ہائرایجوکیشن وقاص اکبر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سکولزاورکالجز گیمز کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور وزیرایجوکیشن رانا سکندر حیات کی ہدایت پر بنائی مشترکہ کمیٹی کا آج پہلا اجلاس ہے ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سکولزاور کالجز گیمز کروائیں گے،جس میں ہزاروں کھلاڑی شریک ہوں گے،سکولزاورکالجز گیمز کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے،سکولز اورکالجز گیمز سے کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کا مشترکہ کیلنڈر تیار کر رہے ہیں،اجلاس میںڈائریکٹرسپورٹس ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وقاص اکبر نے گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔