
غزہ: اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 صحافیوں کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ
یو این
بدھ 13 اگست 2025
19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے غزہ میں 10 اگست کو اسرائیلی ڈرون حملے میں چھ فلسطینی صحافیوں کو ہلاک کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔
ادارے کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے کہا ہے کہ انس الشریف، محمد قریقہ، ابراہیم ظاہر، محمد نوفل، مومن علیوا اور محمد الخالدی کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے جس کی مفصل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ہلاک ہونے والوں میں پانچ صحافی قطر کے ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ کے لیے کام کرتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ لوگ غزہ شہر میں الشفا ہسپتال کے داخلی دروازے کے قریب ایک خیمے میں موجود تھے جب اسرائیل کی فوج نے ان پر ڈرون حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ الجزیرہ کے 28 سالہ نمائندے انس الشریف حماس کے لیے کام کرتے تھے جبکہ ٹی وی چینل نے اس الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے قتل کا منظم واقعہ اور آزادی صحافت پر ایک اور سوچا سمجھا حملہ قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)

سوچا سمجھا قتل
اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کی جانب سے آزادی اظہار پر متعین کردہ غیرجانبدار ماہر نے 31 جولائی کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے انس الشریف کو متواتر ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور ان کے کام کو روکنے کی کوشش قرار دیا تھا۔
کونسل کے دو خصوصی اطلاع کاروں نے کہا ہے کہ ان ہلاکتوں کا مقصد غزہ میں جاری نسل کشی اور لوگوں کو بھوکا مارنے کی مہم کے بارے میں اطلاعات کو سامنے آنے سے روکنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پہلے انس الشریف کی رپورٹنگ کو متنازع بنانے کے لیے ان کے خلاف مہم شروع کی اور پھر انہیں اور ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیا کیونکہ وہ دنیا کو سچائی سے آگاہ کر رہے تھے۔
ماہرین نے ان واقعات کی فوری تحقیقات کرانے اور بین الاقوامی میڈیا کو غزہ میں رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی قانون کی پامالی
آدرے آزولے نے واضح کیا ہے کہ جنگوں میں اطلاعات فراہم کرنے والے صحافیوں پر حملے ناقابل قبول اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے 2015 میں منظور کی جانے والی سلامتی کونسل کی قرارداد 2222 کا احترام یقینی بنانے کے مطالبے کو بھی دہرایا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جنگی حالات میں صحافیوں، ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے پیشہ وار لوگوں اور متعلقہ اہلکاروں کو تحفظ دینا لازم ہے۔
یونیسکو کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 62 صحافی دوران ڈیوٹی ہلاک ہو چکے ہی جبکہ دیگر حالات میں موت کا شکار ہونے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے بتایا ہے کہ اس عرصہ میں مجموعی طور پر 242 فلسطینی صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
اتنی کمزور انگلیاں ہماری بھی نہیں کہ مریم نواز کے ہاتھ میں توڑنے کیلئے دے دیں گے
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
-
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
-
الیکشن میں شکایات ہوتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی پارلیمانی عمل کوچلنے دینا چاہتی ہے
-
بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے
-
پالیسی سازی میں معمر افراد کی آراء مدنظر رکھنا ضروری، گوتیرش
-
جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
-
خیبرپختونخوا میں 7 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
علی ظفر کے پوچھنے پر عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزراء کو تبدیل کرنا ان کا فیصلہ نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.