
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 78 ویں یومِ آزادی اور "معرکہ? حق" میں تاریخی فتح پر قوم کو مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا بھارتی جارحیت کیخلاف "بنیان المرصوص" آپریشن کی شاندار کامیابی پر مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین
بدھ 13 اگست 2025 20:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلاف کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج کا دن اس عہد کی تجدید کے اعادہ کا دن کہ مادرِ وطن کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں استقامت اور یکجہتی کے ساتھ دفاع وطن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر متحد ہو کر کام کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 6 تا 10 مئی کے دوران ہونے والی بھارتی جارحیت کے خلاف"معرکہ? حق" میں پاکستان کی جری افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنے سے کئی گنا بڑی افواج کو شکست دے کر ملکی تاریخ میں سنہری باب رقم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاکستانی قوم نے جس اتحاد، حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہے، وہ لائقِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر کھڑے وقت میں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو اتحاد اور قومی عزم کے ذریعے ناکام بنایا ہے۔انہوں نے مادر وطن کے دفاع اور ملک سے فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم شہدائ کی قربانیوں کی بدولت آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں جنہوں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اور عوام کو درپیش مسائل کا حل موثر قانون سازی اور جامع پالیسیوں کے ذریعے ممکن ہے۔انہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ملکی استحکام اور عوام کو درپیش چیلنجوں کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے جس اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے فلسطین اور کشمیر کی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی خودارادیت کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان فلسطین اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک انکی سیاسی، سفارتی، پارلیمانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ آزادی کی حقیقی روح کو سمجھیں اور جدید سائنسی علوم اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر کے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔مزید قومی خبریں
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
-
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ بونیر میں اموات 400 سے تجاوزکرگئیں، 2 ہزار 300 مکانات، 6 سکول، 639 گاڑیاں تباہ
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
سیالکوٹ میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.