پارلیمانی لیڈرترکیہ پاکستان فرینڈشپ گروپ کی پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد

پاکستان اور ترکیہ لازم وملزوم، صدیوں پر محیط دوستی آنیوالے وقتوں میں مزید مضبوط ہوگی،علی شاہین

بدھ 13 اگست 2025 21:20

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) پارلیمانی لیڈرترکیہ پاکستان فرینڈشپ گروپ ،ترک و نیٹو اسمبلی کے رکن علی شاہین نے پاکستانی عوام کو 14 اگست کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتے، صدیوں پر محیط دوستی آنیوالے وقتوں میں مزید مضبوط ہوگی۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں علی شاہین نے کہا کہ ترکیہ، انقرہ سے اور ترکش اسمبلی کے نمائندے کی حیثیت سے ترکیہ کی جانب سے پاکستان، پاکستانی دوستوں اور عوام کیلئے دل کی محبت، احترام اور سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن دونوں ممالک کیلئے اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ پاکستان کا یومِ آزادی ہے اور اسی دن ترکیہ میں حکمران جماعت آق پارٹی کی سالگرہ بھی منائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ نیک اور شاندار دن ترکیہ اور پاکستان میں ایک ساتھ مناتے ہیں، میرے نزدیک پاکستان اور ترکیہ ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی صدیوں پر محیط ہے اور آنے والے وقتوں میں یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔