Live Updates

سندھ کے ٹرالرزکولگام دی جائے بصورت دیگرجیوانی سے بلاول ہاؤس کراچی تک لانگ مارچ کرینگے،جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 13 اگست 2025 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ سندھ کیٹرالرزکولگام دیاجائے بصورت دیگرجیوانی سے بلاول ہاؤس کراچی تک لانگ مارچ کرینگے۔ساحل پرپشکان سمیت ٹرالرز مافیازکا یلغارہے محمکہ فشریز غائب۔گوادرکے عوام کے پانی کامسئلہ حل کردونگا۔دیانتداری واخلاص سے کام،وعدوں پرعمل درآمدکرونگااحتساب کیلئے ہروقت تیارہو مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے کی پرواہ نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق دوبلوچستان لانگ مارچ کے بعدپہلی باراپنے آبائی ضلع گوادر پہنچنے پرکارکنان وشہریوں کے استقبال واستقبالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گوادر سربندن کراس ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن کا شاندار استقبال گوادرسمیت بلوچستان کے حقوق کے لیے اخر دم تک جدوجہد کرونگامولانا ہدایت الرحمن کا استقبال کرنے والوں سے خطاب۔

(جاری ہے)

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا گوادر پہنچنے پرورکرزو عوام نے شاندار استقبال کیاگوادر کی فضاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جب مولانا ہدایت الرحمن بلوچ گوادرشہرمیں داخل ہوا۔ہرگلی، ہر چوک پر عوام نے پھولوں کی بارش سے اپنے قائد کا استقبال کیا۔مولانا کے استقبال میں گوادر سمندر کی لہروں کی مانند جوش و ولولے سے گونج اٹھا۔نوجوانوں نے نعروں اور پرچموں کے ساتھ اپنے محبوب رہنما کا شاندار خیرمقدم کیا۔

خواتین اور بزرگ بھی گھروں سے نکل کر قائدپر دعاؤں کی برسات کرتے رہے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا چہرہ عوامی محبت اور قربانیوں کے اعتراف سے چمک رہا تھا۔ استقبالیہ میں شامل لوگ مولانا کو حق و انصاف کی جدوجہد کا حقیقی نشان قرار دے رہے تھے۔ گوادر کی گلیاں آج خوشبو، محبت اور اتحاد کا عملی منظر پیش کر رہی تھیں۔ یہ استقبال عوام کے دلوں میں اپنے قائد کے لیے بے مثال محبت اور اعتماد کا ثبوت تھا۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے استقبال کرنے والوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ گوادرکوسینگاپور،سی پیک کاجومرکہنے والے حقوق اوروسائل دینے کیلئے تیارنہیں بارڈرزبند،انٹرنیٹ بند شاہراہیں بندکرکے بلوچستان کوجیل وقیدخانہ بنادیاگیاہے عوام کیساتھ ملکرحقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں عوامی حقوق پرسودے بازی یاخاموشی کسی صورت نہیں کرونگا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات