
زندہ قومیں اپنا یوم آزادی تعمیری سوچ کے ساتھ مناتی ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ
بدھ 13 اگست 2025 22:30
(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت سڑکوں کا معیار اور ان کی حفاظت کیلئے بہترین اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔
پی آر ایس اے کے تحت پاکستان کے 78ویں جشن آزادی کے موقع پر پہلے ایسے سیمینار کو منعقد کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں میں ٹریفک رولز سے آگاہی کیساتھ ساتھ ایک زمہ دار شہری ہونے کا احساس بھی اجاگر کروایا جا سکے۔ بلال اکبر خان نے روڈ سیفٹی کی پہلی آگاہی مہم کے کامیاب انعقاد پرپی آر ایس اے کے اقدام کو سراہا اور شرکا سے خطاب میں کہا کہ سفر کو محفوظ بنانے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے حکومت تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ زیادہ تر حادثات اوور سپیڈنگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں جبکہ ڈرائیورز کی ٹریننگ کیساتھ ساتھ محفوظ ڈرائیونگ کیلئے شعوری مہمات بھی بہت ضروری ہیں۔ ہمارے ملک میں موٹر بائیکس حادثات کی شرح سب سے زیادہ تقریبا 65فیصد ہے جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں مسلسل انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز عوام کی زندگیوں کو محفوظ و پرسکون بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہیں۔ ہم سستی اور معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے الیکٹرک اور ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ پر شفٹ ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سواری سے خودمختاری بائیکس سکیم کے تحت 20ہزار سے زائد اسٹوڈنٹس کو بائیکس اپن حکومت کے پہلے ہی سال فراہم کی گئی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل 27 الیکٹرک بسوں کیساتھ لاہور میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا آغاز کر چکے ہیں جبکہ پنجاب کیدیگر تمام اضلاع میں بھی سینکڑوں الیکٹرک بسیں آئندہ چند ہفتوں میں چلانے جا رہے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ عوام کو مزید جدید اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کریں۔ پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی تعمیری سوچ کے ساتھ مناتی ہیں اس لیے اس یوم آزادی پر ہمیں محفوظ سفر اور باشعور قوم بننے کا دوبارہ عہد کرنا چاہیے۔ آج اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کا عزم بھی کریں۔ سیمینار سے ڈائریکٹر پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ڈاکٹر احمد خاور شہزاد اور وائس چانسلریوای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے بعد آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں سٹوڈنٹس اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرعلیمہ خان کی حکمرانی ،اسٹیبلشمنٹ سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے
-
اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
-
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
-
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
-
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہی: حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.