ایس ایس پی ویسٹ آفس میں یومِ آزادی کے موقع پرچراغاں اور خوبصورت لائیٹنگ کا اہتمام

بدھ 13 اگست 2025 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ ویسٹ میں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پرنہایت شاندار انداز میں چراغاں اور خوبصورت لائیٹنگ کا اہتمام کیا گیااورآئی ٹی برانچ میں تقریب کے دوران ایس ایس پی طارق الہٰی مستوئی نے یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام تھانہ جات میں بھی خصوصی طور پر روشنیوں کے دلکش انتظامات کیئے گئے، جنہوں نے جشنِ آزادی کو ایک نئے رنگ میں ڈھال دیا۔اس موقع پر موجود افسران و جوانوں نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں کیں ۔تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی جبکہ ہر دل شکر گزاری اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نظر آیا۔