وزیر اعلی پنجاب کی کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد

غیر قانونی تعمیرات میں معاونت ،ایل ڈی اے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زون فور معطل

جمعرات 14 اگست 2025 00:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔ اس پالیسی کے تحت غیر قانونی تعمیرات میں معاونت کرنے والے کرپٹ افسران اور اہلکار ریڈار پر آ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایل ڈی اے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زون فور علی نصرت کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ ہاسنگ کے مطابق علی نصرت کو غیر قانونی تعمیرات میں مدد فراہم کرنے پر معطل کیا گیا۔ سیکرٹری ہاسنگ نے غیر قانونی تعمیرات پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ویجیلنس کمیٹی قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نااہلی، کرپشن یا غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور وزیر اعلی پنجاب کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔