پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے ، یہ اصول آج بھی ہماری ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہیں،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

جمعرات 14 اگست 2025 14:42

پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے ، یہ  اصول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے ، یہ اصول آج بھی ہماری ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہیں،معرکۂ حق میں مسلح افواجِ کی بہادری، قوم کی ثابت قدمی اور اس عزم کو سراہتے ہیں جس میں وطنِ عزیز کے وقار اور خودمختاری کا دفاع کیا گیا۔

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر قانون قوم کو دلی مبارکباد اور قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریکِ پاکستان کے تمام رہنماؤں اور کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے ، یہ اصول آج بھی ہماری ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

معرکۂ حق کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے مسلح افواجِ کی بہادری، قوم کی ثابت قدمی اور اس عزم کو سراہا جس کے ساتھ وطنِ عزیز کے وقار اور خودمختاری کا دفاع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی فخر کے وہ لمحات ہیں جو ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ آزادی کی حفاظت جرات، نظم و ضبط اور قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت کو بھی سراہا جس کے تحت ملک کو بحرانوں سے بچایا گیا، استحکام کی راہ پر گامزن کیا گیا اور اقتصادی ترقی کی کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، ایمان اور قربانی کے جذبے کو برقرار رکھیں تاکہ پاکستان ایک مضبوط، خوشحال اور انصاف پسند ملک کے طور پر اُبھرے۔\932