اسرائیل کایمن سے داغا جانے والا میزائل فضا میں روکنے کادعویٰ

طے شدہ پروٹوکول کے تحت سائرن نہیں بجائے گئے ، اسرئیلی فوج کا ردعمل

جمعرات 14 اگست 2025 17:24

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح یمن سے داغا گیا ایک میزائل فضا میں روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

یمن وہ ملک ہے جہاں سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اسرائیل پر میزائل حملے کرتی ہے اور دعوی کرتی ہے کہ یہ کارروائیاں غزہ میں حماس کی مدد کے لیے کی جا رہی ہیں۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ دیر پہلے اسرائیلی فضائیہ نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل روک لیا۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ طے شدہ پروٹوکول کے تحت سائرن نہیں بجائے گئے۔حوثیوں نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔