oلاہور میں مختلف مقامات پر بارش، پانی والا تالاب سرفہرست

ز*جیل روڈ، ایئرپورٹ 6 ملی میٹر، لکشمی چوک اور نشتر ٹاؤن میں 10 ملی میٹرہوئی ٹ* سب سے زیادہ 12 ملی میٹر بارش پانی والا تالاب میں ریکارڈ،واسا رپورٹ

جمعرات 14 اگست 2025 18:20

گ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)واسا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہر لاہور میں مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 12 ملی میٹر ہوئی۔

(جاری ہے)

جیل روڈ اور ایئرپورٹ پر 6،6 ملی میٹر، واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 5 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 10 ملی میٹر، اپر مال میں 6 ملی میٹر، مغلپورہ میں 7 ملی میٹر، تاجپورہ میں 5 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 10 ملی میٹر، چوک ناخدا میں 11 ملی میٹر، فرخ آباد میں 7 ملی میٹر جبکہ گلشن راوی میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔