کوکا کولا کا پاکستان کی شاندار ثقافتی وراثت کو خراجِ تحسین

جمعرات 14 اگست 2025 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) کوکا کولا نے پاکستان کی شاندار ثقافتی وراثت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان کے یومِ آزادی کے جشن پر شیئر اے کوک مہم کو پاکستان کے دلکش ثقافتی نمونوں کے ساتھ پیش کیا رہا ہے۔ کوکا کولا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ’’شیئر اے کوک ود پاکستان ‘‘مہم میں خوبصورت ڈیزائن شدہ فلوٹس اور ریڑھیاں شامل ہیں جو شائقین کو یومِ آزادی کی خصوصی بوتلیں پیش کر رہی ہیں جبکہ ملک بھر میں روایتی آئیکونز سے سجے ہوئے پُرکشش بل بورڈز بھی آویزاں ہیں۔

جنرل منیجر کوکا کولا ایچ جے چیک نے کہا کہ دہائیوں سے کوکا کولا بیوریجز پاکستان اس قوم کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے جو اس کی ثقافت، عوام اور معیشت سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مہم اس دیرپا تعلق کا جشن ہے جو کاروبار سے بڑھ کر ہے۔ کوکا کولا پاکستان کے جنرل منیجر سمیع واحد نے مہم کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے چھ سال بعد 1953 میں کوکا کولا پاکستان کا حصہ بنا اور تب سے یومِ آزادی سمیت تمام بڑے مواقع پر موجود رہا۔

کوک اسٹوڈیو جس نے پاکستان کی موسیقی کو عالمی مرکز میں پہنچایا، سے لے کر کھیلوں کے بڑے ایونٹس جیسے فیفا اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، جنہیں ہر پاکستانی نوجوان جوش و خروش سے دیکھتا ہے، ہم اس سرزمین کی خوبصورتی، تاریخ اور بے پناہ صلاحیت کے ساتھ جڑے رہنے کے 72 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”شیئر اے کوک ود پاکستان“اس ورثے کو آگے بڑھاتے ہوئے سندھ کے بلاک پرنٹڈ اجرک پیٹرنز، مختلف علاقوں کی رنگین کڑھائی، پاکستان کی سڑکوں کی پہچان شاندار ٹرک آرٹ، مغلیہ دور کی نفیس پھولدار و جیومیٹرک ڈیزائنز اور ملتان و حیدرآباد کے نیلی مٹی کے برتنوں کو مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔