جنوبی وزیرستان اپر میں جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جمعرات 14 اگست 2025 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ملک بھر کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس جنوبی وزیرستان اپر میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز قومی پرچم کی بلندی کے ساتھ ہوا،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر لدھا،اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی، اے اے سیز سرویکئی و لدھا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (مردانہ)، ضلعی انتظامیہ، پولیس، سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران اور مشران شریک ہوئے۔شرکاء نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی اور آزادی کے دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس میں آزادی کیک کاٹا گیا جبکہ احاطے میں شجرکاری بھی کی گئی۔