
یوم آزادی کی تقریبات میں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں عوام کا آزادی کے ہیروز، آباؤ اجداد کو خراج عقیدت
جمعرات 14 اگست 2025 19:20
(جاری ہے)
آزادی کے دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویڈیوز، تصاویر اور یکجہتی کے پیغامات سے بھر گئے ، شہریوں نے پاکستان کے سفر کی یادیں شیئر کیں۔
یوم آزادی کی خصوصی نشریات میں تحریک پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلمیں اور ٹاک شوز نشر کیے گئے، تجزیہ کاروں اور مورخین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بانیان پاکستان کے وژن اور اقدار کو برقرار رکھیں۔ملک بھر کے مختلف شہروں کے رہائشیوں نے اپنے جوش و خروش کا بھر پور اظہار کیا اور کہا کہ ہر سال ہم جوش و خروش کے ساتھ جشن آزادی مناتے ہیں۔جشن آزادی کے حوالہ سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ اتحاد کا جذبہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے اور 78 واں یوم آزادی معرکہ حق کی مناسبت سے مزید اہمیت اختیار کر گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا احترام کرنا چاہئے اور آزادی کی قدر کو سمجھنا چاہئے۔ یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچموں، سبز اور سفید لباسوں اور دیگر مصنوعات کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جبکہ سبز اور سفید رنگوں اور حب الوطنی کے پیغامات پر مشتمل خصوصی طور پر تیار کئے گئے کیک بھی بے حد مقبول ہوئے۔دوسری جانب نوجوانوں، سیاست دانوں اور مشہور شخصیات نے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پرجوش پیغامات سے سوشل میڈیا کو بھر دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں یہ پیغام نمایاں تھا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، آئیے ایک روشن مستقبل بنا کر اپنے ماضی کا احترام کریں ۔ نوجوان کارکنوں نے امید اور اتحاد کا اظہار کرتے ہوئے گلیوں میں ہونے والی تقریبات کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔مزید قومی خبریں
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
زیرحراست ملزمان کے انٹرویوزاورانکے اعترافی بیانات میڈیا پرنشر کرنے پر پابندی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.