پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے میٹنگ

ممبران امن کمیٹی، انجمن تاجران کے عہدیداران، جلوسوں کے بانیان و انتظامیہ کی شرکت، علماء و اکابرین کا امن و رواداری کے لیے اتفاق

جمعرات 14 اگست 2025 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی راول،ایس پی سی آئی اے، ایس پی سیکورٹی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، میٹنگ میں ممبران امن کمیٹی، انجمن تاجران کے عہدیداران، جلوسوں کے بانیان و انتظامیہ کی شرکت، ضابطوں کے ساتھ ساتھ رابطوں سے امن کو مزید مضبوط بنائیں گے، علماء و اکابرین کا امن و رواداری کے لیے اتفاق،راولپنڈی پولیس پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے پر عزم ہے، سی پی او،ہمیں یقین ہیکہ آپ سب امن و امان کے قیام میں ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے، سی پی او، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو مل کر یقینی بنائیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی راول،ایس پی سی آئی اے، ایس پی سیکورٹی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، میٹنگ میں ممبران امن کمیٹی، انجمن تاجران کے عہدیداران، جلوسوں کے بانیان و انتظامیہ نے شرکت کی، ضابطوں کے ساتھ ساتھ رابطوں سے امن کو مزید مضبوط بنائیں گے، علماء و اکابرین نے امن و رواداری کے لیے اتفاق کیا، شرکاء نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے ساتھ ہمیشہ کی طرح مکمل تعاون کریں گے، ہم سب مل کر امن و امان، رواداری، بھائی چارے کو فروغ دیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے پر عزم ہے، آپ سب کے تعاون سے امن و امان کو یقینی بنائیں گے، ہمیں یقین ہیکہ آپ سب امن و امان کے قیام میں ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو مل کر یقینی بنائیں گے، بہترین سیکورٹی انتظامات اور شہریوں کی حفاظت و سہولت کی ذمہ داری کو ہر صورت نبھائیں گے، میٹنگ کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان کے قیام اور رواداری اور بھائی چارے کے لیے دعا کی گئی۔