معرکہ حق آزادی فیسٹول ، ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

جمعرات 14 اگست 2025 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے زیراہتمام معرکہ حق آزادی فیسٹول کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیربرائے سوشل ویلفیئر قاسم علی شاہ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت الله ، سی ای او اصغر خان ، چیئر مین ابصار ویلفیئر فائونڈیشن راحت میاں ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ، شفقت الله، آرگنائزنگ سیکرٹری وکوچ ابصار علی،آمنہ محمود سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

نتائج کے مطابق مردوں کے کیٹگری میں مدثر خان نے فہد خان کو شکست دیکر پہلی پوزیشن ھاصل کی ، خواتین کیٹگری میں گلالی خان نے پہلی ، اریبہ خان نے دوسری اور حلیمہ شہزادی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ۔

(جاری ہے)

انڈر13 کیٹگری میں اذان خان نے پہلی اور دانیال خان نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی پیرا وہیل چیئر میل کیٹگری میں مبین نے پہلی ، مومن نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، پیرا وہیل چیئر خواتین کیٹگری مین تاج مینا بی بی نے شمع بی بی کو دو صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے