زمنگ کور حویلیاں میں جشن آزادی معرکہ حق کے حوالہ سے تقریب

جمعہ 15 اگست 2025 13:35

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ایبٹ آباد میں جشن آزادی، معرکہ حق کے حوالہ سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں زمنگ کور حویلیاں میں جشن آزادی معرکہ حق کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرا محسود نے خصوصی شرکت کی، آزادی کا کیک کاٹا اور بچوں سے فرداً فرداً ملاقات کر کے یوم پاکستان کے حوالہ سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر ڈی او یوتھ، ڈی او سوشل ویلفیئر، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ اس موقع پر بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔