پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردارمحمدعمرگورگیج سے صوبائی وزیر صادق عمرانی کی ملاقات،تنظیمی امور پر گفتگو

جمعہ 15 اگست 2025 13:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردارمحمدعمرگورگیج ،جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ سے صوبائی وزیر ایریگیش میرصادق عمرانی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیاسی صورتحال،پیپلزپارٹی کے تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ترجمان پیپلز پارٹی کے بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے متحد ہوکر پارٹی کو صوبے میں منظم ،فعال ، متحرک بنانے ،جمہوریت کی مضبوطی اور غریب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ملکر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔