
چیئرمین نیب کا ویژن ،نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کی مہم کا آغاز
جمعہ 15 اگست 2025 17:29
(جاری ہے)
بریفنگ کے دوران طلبا کی جانب سے بدعنوانی کے موضوع پر بنائی گئی ڈاکومنٹری بھی وفد کو دکھائی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر نیب لاہور عمران سہیل نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں نوجوانوں کی تعداد کا تناسب دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی بدعنوانی کی قیمت پورے معاشرے کو چکانا پڑتی ہے جبکہ جھوٹ، فریب اور بددیانتی جیسے عناصر ملک میں کرپشن کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے نئی نسل میں بدعنوانی کے خلاف شمع روشن کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مطالعاتی دورے میں شامل طالبات نے اس دورے کو نہایت معلوماتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور کے دورے سے آگاہی ملی کہ وہ خود کو کرپشن سے کیسے بچایا جاسکتا ہے اور ملکی دفاع و کرپشن کے خاتمہ کیلئے قومی اداروں کا ساتھ دینا کس حد تک ضروری ہے۔اس موقع پر وفد کی نگران لیکچرر نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے طلبا کے کردار کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں اور عوام کے مابین فاصلہ کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نیب بیورو کے ماحول کو دیگر سرکاری اداروں سے مختلف قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی اعتماد بڑھانے کے لیے باہمی روابط کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔دورے کے اختتام پر، وفد میں شامل اساتذہ کو نیب لاہور کی جانب سے شیلڈز سے نوازا گیا جبکہ طالبات کو سرٹیفکیٹس اور گفٹ پیکس دیئے گئے۔ دورے کے شرکا اور نیب افسران نے ایک یادگاری گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ دورہ کے اختتام اس عزم پر ہوا کہ مطالعاتی دورے اس بات کی ضمانت ہیں کہ نوجوان نسل ملک کی ترقی میں بدعنوانی کے خلاف اپنے کردار کو مثر طریقے سے ادا کر سکے گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.