وزیرداخلہ محسن نقوی کا 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین

جمعہ 15 اگست 2025 17:35

وزیرداخلہ محسن نقوی کا 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی کے پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے یوم آزادی پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر آئی جی کے پی کے اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔