
بلوچستان ہائی کورٹ کا پبلک ٹرانسپورٹ کی فوری بحالی سیکورٹی خدشات والے علاقوں کے علاوہ دیگر میں موبائل انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم
جمعہ 15 اگست 2025 17:45
(جاری ہے)
عدالت نے فریقین کو تفصیلی جوابات جمع کرانے کا حکم دیدیا،سماعت کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے عدالت کوبتایاکہ پبلک ٹرانسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں جس پر عدالت نے حکومت بلوچستان کو حکم دیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ معطلی کا حکم فورا واپس لیا جائے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کوبتایاکہ چہلم کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروسز معطل کی گئی ہیں حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 31 اگست 2025 تک موبائل ڈیٹا بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس پرعدالت نے استفسار کیاکہ کیاسیکیورٹی خطرات پورے بلوچستان میں ہیں؟ ایڈوکیٹ جنرل اور ایڈیشل چیف سیکرٹری نے عدالت کوبتایاکہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات صرف کچھ مخصوص علاقوں میں ہیں جس پر عدالت نے حکم دیاکہ جہاں سیکیورٹی خدشات موجود نہیں ہیں، وہاں موبائل فون نیٹ ورکس اور ڈیٹا سروسز فوری طور پر بحال کی جائیں حکومت اپنے 31 اگست تک بندش کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔مزید قومی خبریں
-
گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی
-
بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد
-
شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی و تجارتی وفد کی ملاقات،پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں قرض فراہمی کا نیا ریکارڈ
-
ملتان‘ جعلی کرنسی بنانے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
سرگودھا کارڈیالوجی سینٹر نے ایک سال میں کام شروع کردیا، لگتا ہے جنات بنا گئے‘ مریم نواز
-
ایکسائز نے پرکشش نمبروں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
-
کراچی کے علاقے ملیر میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کوئٹہ،وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارغلام مصطفٰی کو گیس کے بل میں 209،736 روپے کا ریلیف فراہم
-
پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی: مرتضی وہاب
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کے وفد کی ملاقات
-
محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کا آغاز کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.