یومِ آزادی پاکستان اور جوناگڑھ فیڈریشن و جماعتوں کی تقاریب کاانعقاد

نواب آف جوناگڑھ ا علی مرتضیٰ خانجی قاضی مصطفی بشیر منشی نے یومِ آزادی اور تحریک پاکستان میں ریاست جوناگڑھ کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی

جمعہ 15 اگست 2025 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر جوناگڑھ ہاؤس میں جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک شاندار اور پروقار مرکزی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر نواب آف جوناگڑھ اسٹیٹ علی مرتضیٰ خانجی، سیکریٹری جنرل فیڈریشن قاضی مصطفی اور ممتاز سینیئر صحافی و محقق بشیر منشی نے یومِ آزادی اور تحریک پاکستان میں ریاست جوناگڑھ کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

تقریب کی میزبانی میں فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران یوسف شیخ،فاروق شیخ،عامر الامین،سعیدکھوکھر،ایازمنشی،حفیظ بلوچ،محمد وسیم، عمران مہر،اعجاز زہری،جنید شیخ اور ورکنگ کمیٹی ممبران فائض تھیم، راشد عرف اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال اور کیک اور مٹھائی سے ضیافت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کے اراکین عبدالکریم میگھانی،امین خان لودھی،عارف ملک، ظفر مجاہد بلوچ سمیت فیڈریشن کی ممبر جماعتوں کے معززین اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر نواب صاحب کی جانب سے منتخب معزز مہمانانِ گرامی اور فیڈریشن کے کابینہ اراکین کو ان کی خدمات اور تعاون کے اعتراف میں‘‘رائل سرٹیفکیٹ آف آنر’’بھی پیش کیے گئے جو اس تقریب کی نمایاں خصوصیت ثابت ہوا۔یومِ آزادی کے دن نواب آف جوناگڑھ اسٹیٹ علی مرتضیٰ خانجی اور سیکریٹری جنرل قاضی مصطفی نے بلدیہ ٹاؤن میں پٹنی کمیونٹی اور پٹنی ترقی پسند پینل کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

میزبان شخصیات ستار مالیہ، حنیف راجکوٹ والا، جاوید ویلفیئر اور اقبال بیلم نے پرتپاک استقبال کیا۔ پرچم کشائی نواب صاحب کی قیادت میں پٹنی خدمت کمیٹی بلدیہ کے صدر و جنرل سیکرٹری، ایس ایچ او بلدیہ اور ڈاکٹر صدیق پٹنی کے ہمراہ کی گئی۔ اس موقع پر خصوصی دعائیں ہوئیں، کیک کاٹا گیا اور قومی ترانے و ملی نغمے پیش کیے گئے جن سے شرکاء نے بھرپور لطف اٹھایا۔

اسی روز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل قاضی مصطفی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عامر الامین عرب،حفیظ بلوچ،وسیم، عمران مہر اور ورکنگ کمیٹی کے نائب فائض تھیم اور دیگر ممبران نے جشنِ آزادی نائٹ کے دونوں پروگراموں میں شرکت کی۔ یہ تقریبات جوناگڑھ پٹھان جماعت اور کھاٹکی قریش جماعت کے زیر اہتمام منعقد ہوئیں، جن میں کیک کاٹ کر یومِ آزادی کی خوشیاں منائی گئیں اور حب الوطنی جذبے کا اظہار کیا گیا۔