
امریکا،بچوں سمیت درجنوں افراد سے جبری مشقت لینے پر بھارتی نژاد خاندان گرفتار
جمعہ 15 اگست 2025 18:07
(جاری ہے)
ملزمان نے مبینہ طور پر کمزور متاثرین، بشمول بچوں، کو دھمکیوں اور جبر کے ذریعے معمولی یا بغیر کسی معاوضے کے کام پر مجبور کر کے منافع کمایا۔
پانچوں ملزمان، جن میں کینٹاکمار چوہدری، رشمی اجیت سمانی، امیت پرہلادبھئی چوہدری، امیت بابو بھئی چوہدری اور مہیش کمار چوہدری شامل ہیں، جو کہ مبینہ طور پر ایسے ہوٹلز چلا رہے تھے جہاں غیر قانونی تارکین وطن کوابتر اور غیر محفوظ حالتوں میں کام پر مجبور کیا جاتا تھا۔رپورٹس کے مطابق متاثرین کو ہفتے کے سات دن طویل اوقات میں معمولی یا بغیر کسی تنخواہ کے کام کرنا پڑتا تھا اور اگر وہ انکار کرتے تو انہیں گرفتاری، ملک بدری اور اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔12اگست کو وفاقی، ریاستی اور مقامی حکام نے نیبراسکا کے ہوٹلز پر سرچ وارنٹ کے تحت چھاپے مارے، جن میں اومہا کے امیریک اِن، دی اِن، دی نیو وکٹورین اِن اور بیلویو کا روڈ وے اِن شامل ہیں۔محکمہ انصاف کے مطابق یہ جائیدادیں جبری مشقت کے ارتکاب کی سازش کے لیے استعمال ہو رہی تھیں اور ملزمان نے غیر قانونی تارکین وطن کو تجارتی فائدے اور ذاتی مالی فائدے کے لیے پناہ دینے کی سازش کی تھی۔اس دوران کل 27متاثرین کو بازیاب کرایا گیا، جن میں 12سال سے کم عمر کے 10بچے جبری مشقت کے اس منصوبے سے اور اسی مجرمانہ سازش کے 17بالغ متاثرین شامل ہیں۔نیبراسکا میں یہ گرفتاریاں امریکی حکام کی انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں۔امریکی 2024ٹریفکنگ اِن پرسنز رپورٹ نے بھارت کو ٹائر 2میں رکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کم سے کم معیارات پر مکمل طور پر پورا نہیں اترتی لیکن اس ضمن میں نمایاں کوششیں کر رہی ہے۔رپورٹ میں جبری مشقت، مذہبی و سیاحتی مقامات پر جنسی اسمگلنگ اور بچوں کے استحصال، بشمول چائلڈ سیکس ٹورزم، پر مستقل تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔نیبراسکا کے پانچوں ملزمان کو اب وفاقی الزامات کا سامنا ہے، جن میں سزا کی صورت میں انہیں کئی دہائیوں کی قید ہو سکتی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی
-
پہلی بیوی چھوڑ کر چلی گئی، شوہر ہیلی کاپٹر میں دوسری دلہن گھر لے آیا
-
کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں، پاکستان کا جغرافیہ تبدیل کرسکتے ہیں‘ راج ناتھ کی گیدڑ بھپکی
-
پہلی ششماہی میں عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ رہی ، سعودی حکام
-
حماس دائمی امن کیلئے تیار ہے، امریکی صدر ٹرمپ
-
کراچی پرحملہ کرسکتے ہیں،بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کی گیدڑ بھپکی
-
اسرائیل نے ٹرمپ منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل شروع کر دیا
-
نریندرمودی جدید دورکے ”راون“ ہیں، کانگریس رہنما ادت راج
-
حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی
-
ٹرمپ کی پالیسیز سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے، نوبل حکام کا انتباہ
-
معاہدہ نہ ہوا تو ایسی قیامت برپا ہو گی جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی
-
جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.