سانگلہ ہل قائد اعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں تاریخی جدوجہد کرنے کے بعد آزاد وطن حاصل کیا گیا، طارق محمود باجوہ

آزادی کے حصول کیلئے ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے تھے، سابق رکن اسمبلی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 15 اگست 2025 18:26

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا اور آزادی کے حصول کیلئے ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے تھے، آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے مگر اس کی قدر غلامی کی زندگی بسر کرنے والے ہی جانتے ہیں، جس نظریہ کے تحت آزادی کا حصول ممکن ہوا تھا آج ہم نے اس کو بھلا دیا ہے،وہ باجوہ ہاس میں منعقدہ تقریب کے دوران ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے،چوہدری عمران بوبک،مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں محمد سعید زرگر،سرپرست میاں طاہر رفیق، چوہدری افضال احمد کاہلوں و دیگر نے آزادی کیک کاٹا،تقریب میں سابق وائس چیئرمین ظفر اقبال ڈاہر،ملک محمد صدیق،چوہدری عامر پنوں،خرم شہزاد سدھو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے نے مزید کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کیلئے ہمیں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے، مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں تاریخی جدوجہد کرنے کے بعد آزاد وطن حاصل کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم یوم آزادی کے موقع پر اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو ہرگز نہیں بھولے گی اور ان سے اظہار یکجہتی کر کے ثابت کرینگے ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔