پاورڈویژن کی تمام صنعتی اور سپیشل اکنامک زونزکیلئے ایک پوائنٹ پربجلی فراہمی میں بڑی پیش رفت

جمعہ 15 اگست 2025 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)پاور ڈویژن کی تمام صنعتی اور سپیشل اکنامک زونز کیلئے ایک پوائنٹ پر بجلی فراہمی میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور تمام صنعتی اور آکنامک زونز میں بجلی کی فراہمی، بلنگ سے متعلق فوری اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فوری ان زونز کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

پاور ڈویژن نے کابینہ سے اجازت کے بعد 25فروری کو نیپرا میں ان زونز کو ایک پوائنٹ پر بجلی فراہمی سے متعلق درخواست دی تھی ۔

(جاری ہے)

نیپرا نے مشاورت کے بعد 11اگست کو ان زونز کے ساتھ کفت و شنید کی بنیاد پر حتمی معاہدات کرنے کی ہدایت دی تھی ۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو سپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس کے ساتھ فوری عمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وفاقی وزیر نے تمام کمپنیوں کو فوری نیپرا کی ہدایات کے مطابق معاہدات فائنل کرنے کے احکامات جار ی کئے۔بجلی تقسیم کار کمپنیاں اب فوری ان معاہدات کی روشنی میں ان زونز کو ایک پوائنٹ پر بجلی فراہم کریں گی ۔اس عمل سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بے جا مداخلت اور کرپشن کا تدارک کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :