آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس 16 اگست کیلئے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا

جمعہ 15 اگست 2025 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس 16 اگست کیلئے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

مورخہ 16 اگست کو صبح 09:00 بجے سے دن 02:00 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل، بینظیر بھٹو ہسپتال، طہماسمپ آباد، ڈھوک حکمداد فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں آر آئی سی، ڈھوک فرمان علی، ایم ای ایس، وی وی آئی پی، ٹیپو روڈ، جہانگیر روڈ، رحیم آباد، سیکٹر 4، ائیر پورٹ سوسائٹی، پی اے ایف، رحمت آباد ۔

(جاری ہے)

I، چکلالہ وی وی آئی پی، ایم ای ایس فیڈرز جبکہ اٹک سرکل میں براہما فیڈرز صبح 07:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک بند رہیں گے۔

اسی طرح راولپنڈی سٹی سرکل میں کمال آباد، رتہ، ٹاپ سٹی، ایچ پی ٹی، امیر حمزہ، آفیسر کالونی، I-14/2,3، لکھو روڈ، پنڈ بھون، رینج روڈ، سہام، چاکرہ، ایچ پی ٹی، امیر حمزہ، آفیسر کالونی، I-14/3 فیڈرز کے علاوہ راولپنڈی کینٹ سرکل میں نیو روات، ڈیفنس روڈ، ہمایوں ۔1، روز لائن، اڈیالہ، کلیال، ہمایوں روڈ، میجر ریاض منظور، پڑیال، جادا، مشین محلہ، اے ٹی ایم، قریشی آباد، گرجا ۔

1، رنیال، سواں، آر سی سی آئی ایکسپریس، ہمک، ماڈل ٹائون، سرور شہید، پیپسی، چکلالہ، فیڈرز کے علاوہ جہلم سرکل میں گلیانہ، گھمٹی، ایل ٹی سی، اولڈ مندرہ، نیو مندرہ، حامد جھنگی، وارڈ نمبر 8، حیات سر روڈ، کانگر ٹھاٹھی، F-9 چک دولت، فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔