اسلام آباد، چہلم کے مرکزی جلوس کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات ،آئی جی کی تمام افسران و جوانوں کو شاباش

جمعہ 15 اگست 2025 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)اسلام آباد پولیس نے چہلم کے مرکزی جلوس کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے،آئی جی نے تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی اوخراج تحسین کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جی سکس کے چہلم کا مرکزی جلوس کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا،اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی اوربھرپور خراج تحسین پیش کیا،انہو ں نے اسلام آباد انتظامیہ، پاک فوج، پاک رینجرز کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پر موجود تمام اداروں کے درمیان بھرپور ہم آہنگی رہی، تمام فورس نے پہلے کی طرح جس ہمت و حوصلے سے ڈیوٹی سرانجام دی قابل تحسین ہے،مجھے اپنے ہر افسر و جوان پر فخر ہے جو 16 گھنٹے عوام کی حفاظت پر کھڑا ہوا،انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی جلوس کیلئی5000 سے زائد افسران وہلکار تعینات رہے جن میں تمام ڈویژنز کے ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز،ایس پیزاور خواتین پولیس افسران شامل تھیں،جبکہ ضلعی پولیس، انویسٹی گیشن، سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور پانچوں ڈویژنز متحرک رہے،جلوس کی سکیورٹی کے لیے اندرونی و بیرونی کارڈن، فلینکنگ اور روف ٹاپ سیکیورٹی لگائی گئی تھی،جبکہ جلوس کو سات ٹئرز سکیورٹی فراہم کی گئی، جلوس کے روٹ میں چھتوں پر سنائپر کمانڈوز تعینات کرنے سمیت جلوس کے فرنٹ اور بیک پر سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس، رینجرز کے خصوصی دستے تعینات تھے،خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اورخواتین رضاکار تعینات تھیں،اسی کے ساتھ جلوس میں پیدل داخلے کے لئے خصوصی راستے مختص کئے گئے تھے جن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور موثر چیکنگ کیلئے جلوس کے داخلی راستوں پر خصوصی سکینرز لگا ئے گئے تھے،جبکہ مختص کردہ راستوں اور موثرچیکنگ کے بغیرکسی بھی شخص کو داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی گئی ،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کو برقراررکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔