خیبرپختونوا ہ کے مختلف علاقوں میں کلائوڈ برسٹ ،طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 15 اگست 2025 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خیبرپختونواہ کے مختلف علاقوں میں کلاڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خیبرپختونواہ حکومت کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ہیلی کاپٹر کریش میں 2پائلٹ سمیت5افراد کی شہادت پر بھی گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور ہیلی کاپٹر کریش سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت اور مصیبت کی گھڑی میں خیبرپختونوا ہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔