گورنر پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، سردار سلیم حیدر کا پیغام

جمعہ 15 اگست 2025 20:15

Eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل پھٹنے اور موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 5 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک بیان میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل پھٹنے اور موسلا دھار بارشوں سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹوں سمیت پانچ افراد کی شہادت پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔