نوجوان ملک کا روشن مستقبل، صلاحیتیں منوانے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے ،صوبائی وزیر تعلیم ، مشیر ماحولیات

جمعہ 15 اگست 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیددرانی اور صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل نے کہاہے کہ نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل ہے، جنہیں کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِاعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ (مرد و خواتین)باکسنگ لیگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید درانی اور صوبائی مشیر برائے ماحولیات نسیم الرحمن ملا خیل نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کھلاڑیوں کے عزم و حوصلے کو سراہا اور کہا کہ نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل ہے، جنہیں کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے علاوہ قرضوں کی آسان فراہمی ،یوتھ سکالرشپس اور لیپ ٹاپس جیسے منصوبے نوجوانوں کو مواقع فراہمی کیلئے بہترین ذرائع ہے ۔