اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری مکمل، وزیر ریلوے کو ارسال
جمعہ 15 اگست 2025 21:10
(جاری ہے)
وفاقی انسپکٹر ریلوے نے اپنی رپورٹ میں ٹرین حادثے کی وجوہات بتائی ہیں کہ ٹرین حادثہ کس وجہ سے ہوا اور ذمہ دار کون ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایکشن لیتے ہوئے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور وفاقی انسپکٹر ریلوے عامر نثار چوہدری کو انکوائری افسر مقرر کیا جنہوں نے پہلے ٹرین کے جائے حادثے والی جگہ کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کیے جس کے بعد ریلوے لاہور ڈویڑن کے کمیٹی روم میں ٹرین حادثے کی تین روز تک تحقیقات کی اور ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، گارڈ، اسپیشل ٹکٹ ایگزامنر اور ریلوے پولیس کے عملے سمیت ریلوے کے شعبہ مکینیکل، الیکٹریکل، سول انجینئرنگ، ٹریفک کمرشل کے افسروں سمیت دیگر ملازمین کے بیان ریکارڈ کیے تھے۔ٹرین حادثے کے بعد ریلوے کے شعبہ مکینیکل، ٹریفک کمرشل اور سول انجینئر پر مشتمل تین رکنی ٹیم نے اپنی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ جاری کی تھی جس میں ٹرین حادثے کی وجہ پٹڑی کے جوائنٹ ٹوٹنا بتائی گئی تھی۔وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی رپورٹ 7 ورکنگ روز میں مانگی تھی۔ وفاقی انسپکٹر ریلوے نے مقررہ ٹائم میں اپنی رپورٹ وزارت ریلوے میں جمع کرادی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف آئندہ چند روز میں کارروائی کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہی ،میر سرفراز بگٹی
-
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
-
ْساہیوال ، میلہ دربار بابا لال شاہ پرسائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس کا چھاپہ، 6 افراد گرفتار
-
ساہیوال ، کمپیوٹرائزڈ کنڈا دوکاندار کو رقم کے لین دین پر گولی مار دی گئی، حالت نازک، دو گرفتار
-
کابینہ سے منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائیں گے‘رانا سکندر حیات
-
پاکستانی فری لانسرز کی آمدنی رواں مالی سال 2.5 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع
-
مدارس فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مضموم ایجنڈے کیخلاف بھرپور جدجہدکر رہے ہیں،طاہر محمود اشرفی
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی لوئر کرم کے صدر رفیع اللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ڈاکٹرز کمیٹی کی ملاقات، ضم اضلاع کے میڈیکل طلبہ کی اسکالرشپ بڑھانے کا مطالبہ
-
اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار، موٹرسائیکل اور پستول برآمد
-
متحدہ مدارس کونسل کے پلیٹ فارم سے ہم مدارس کے مفادات کی چوکیداری کریں گے‘طاہر محمود اشرفی
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.