Live Updates

ٰمحمود خا ن اچکزئی کی ہدایت پر تحریک کے کارکنان ہر پر امن جمہوری احتجاج کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں

جمعہ 15 اگست 2025 21:25

oکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام صوبے کے پشتون اضلاع میں درج ذیل سلوگن (گلی گلی میں شور ہے موجودہ حکومت چور ہے ، جمہوریت زندہ آباد، آمریت مردہ آباد، تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کرو) کے تحت ہرنائی، چمن ، پشین ، کوئٹہ ودیگر اضلاع وعلاقوں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے ۔

احتجاجی مظاہرین نے پر امن طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ احتجاج سے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خا ن اچکزئی کی ہدایت پر تحریک کے کارکنان ہر پر امن جمہوری احتجاج کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی پائمالی مسلسل جاری ہے آج بھی حقیقی آزادی اوربنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو گزشتہ دو سالوں سے جیل میں رکھا گیا ۔ ملک کے سب سے بڑے پاپولر لیڈر کو قید میں رکھ کران کے نظریات ، افکار اور جدوجہد سے سیاسی کارکنوں اور عوام کو دستبردار نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ عمران خان سمیت تمام دیگر سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر ہا کیا جائے اور ملک میں از سر نو صاف شفاف غیر جانبدارانہ اور ایجنسیوں کی مداخلت کے بغیر انتخابات کیئے جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ناگزیر ہے ۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جاری جدوجہد اور ان کے پیش کردہ تجاویز ونکات پر عملدرآمد سے ہی ملک ہمہ جہت بحرانوں سے نجات حاصل کرسکتا ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات