ش*صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہدائے کر بلا کے چہلم کے دو جلوس برآمد ہوئے

جمعہ 15 اگست 2025 21:25

&کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہدائے کر بلا کے چہلم کے دو جلوس برآمد ہوئے مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینی مومن آباد علمدار روڈ سے برآمد ہواجو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بہشت زینب جبکہ ہزارہ ٹائون میں برآمد ہونے والا جلوس قبرستان میں اختتام پذیر ہوا جلوسوں کے 28داخلی راستوںکو ایک روز قبل ہی قناتیں اور ٹرک کھڑے کر کے بند کیا گیا جبکہ دکانوں ،مارکیٹوں ،پلازوں اورعمارتوںکو سیل کر دیا گیا تھا5ہزار پولیس ، فرنٹیئر کور اور لیویز کے 2ہزار اہلکار تعینات کئے گئے تھے پہاڑوں پر ایف سی لیویز اہلکارتعینات کئے گئے تھے ،جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جا تی رہی کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو الرٹ رکھا گیا تھا جبکہ چار تھانوں کی حدود میں موبائل فون سروس بند اور موٹرسائیکل کی ڈبل سوار پر پابندی ر ہی تفصیلات کے مطابق شہدائے کر بلا کے چہلم کے سلسلے میں دو شبیہ ذولجناح و علموںاور تعزیوں کے جلوس برآمد ہوئے 22دستوں پر مشتمل مرکزی ماتمی جلوس بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ کی قیادت میں امام بارگاہ ہزارہ نیچاری علمدار روڈ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں علمدار روڈ تاج محمد خان روڈ سردار اسحاق خان روڈ ،یزدان خان روڈ ،علمدار روڈ سے ہوتا ہوا بہشت زینب قبرستان پہنچا جہاں عزاداروں نے فاتحہ خوانی کی جبکہ علما اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہدا کربلا پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

جلوس شام کو اختتام پذیر ہوگیا ۔جبکہ دوسرا جلوس ہزارہ ٹاون امام بارگاہ زمان مج ہزاروہ ٹائون سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سینئر نائب صدر کاظم علی کی قیادت میں برآمد ہو اجو روائتی راستوں سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کی نگرانی کیلئے چھتوں اور داخلی راستوں سمیت شہر بھر میںپولیس کے ساڑھے 3ہزار اہلکارجبکہ ایف سی کے 2ہزاز اہلکار جبکہ پہاڑوں پر ایف سی لیویز اہلکارتعینات کئے گئے تھے جلوس کی فصائی نگرانی بھی کی گئی کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو الرٹ رکھا گیا ۔

تھا شہدائے کر بلا کے چہلم کے موقع پر چار تھانوں قائد آباد ،گوالمنڈی ،سٹی اور بروری کی حدود میں موبائل فون سروس صبح 9 سے بجے سے رات 8 بجے تک بند اور موٹرسائیکل کی ڈبل سوار پر پابندی ر ہی