ڑ*وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس

{22 ارب کے 6 منصوبے منظور، 496 ارب کے منصوبے ایکنک کو بھیجے گئے ٖوفاقی حکومت نے بلوچستان کی سڑکوں کے لیے 200 ارب روپے کا سب سے بڑا بجٹ مختص کیا،احسن اقبال

جمعہ 15 اگست 2025 22:10

) اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں 22.48 ارب روپے کے 6 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 496.48 ارب روپے کے 9 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیجے گئے۔ اجلاس میں ہزارہ یونیورسٹی اور مالاکنڈ میں خواتین کیمپس سمیت چار اعلیٰ تعلیمی منصوبے بھی شامل تھے۔ وزارت منصوبہ بندی نے کم از کم 10 ہزار غیر ملکی طلبہ کے داخلوں کے لیے جامع حکمت عملی کی ہدایت دی اور جناح میڈیکل کمپلیکس اسلام آباد کی منظوری بھی دی گئی۔

سندھ میں 1 لاکھ 16 ہزار گھروں کی تعمیر، آزاد کشمیر اسمبلی کمپلیکس اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج فیز ٹو منصوبے بھی ایکنک کو ارسال کئے گئے۔ بلوچستان کے لیے 200 ارب روپے کا سب سے بڑا سڑکوں کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گلگت بلتستان میں پسن سے ہوپر نگر روڈ کی تعمیر کا منصوبہ پر بھی غور کیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب اور کے پی میں این-55 شاہراہ کی دوہری سڑک کا منصوبہ ایکنک کو ارسال کئے گئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پرانا بنوں روڈ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے جبکہ پارٹی کو باقی کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔اسی طرح بلوچستان میں ڈوکی تا چمالانگ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا گیا ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کی سڑکوں کے لیے 200 ارب روپے کا سب سے بڑا بجٹ مختص کیا