عرب دنیا کی اسرائیلی وزیراعظم کے گریٹر اسرائیل کے بیان پر شدید مذمت

ہفتہ 16 اگست 2025 16:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) عرب ممالک اور علاقائی تنظیموں نے بھی اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے گریٹر اسرائیل کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔نیتن یاہو نے اسرائیلی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گریٹر اسرائیل کے تصور سے بہت انسیت رکھتے ہیں اس موضوع سے دل سے جڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزارتِ خارجہ نے جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ سعودی عرب اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں اور آبادکاری کی پالیسیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

سعودی وزارت نے کہا کہ فلسطینی عوام کو تاریخی اور قانونی طور پر اپنی سرزمین پر ایک آزاد اور خودمختار ریاست قائم کرنے کا حق حاصل ہے۔بیان میں عالمی برادری کو متنبہ کیا گیا کہ اسرائیلی قبضے کی یہ پالیسیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :