گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے ٹیلی فونک رابطہ

ہفتہ 16 اگست 2025 16:53

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان میں حالیہ سیلابی صورتحال سے ڈی جی این ڈی ایم اے کو آگاہ کیا اور زمینی رابطہ بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرکے این ایچ اے سے رابطہ کرکے پلوں کی بحالی کیلئے کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ڈی جی جی بی ڈی ایم اے اور سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ۔